ابنا: ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ بحريني حکام کو چاہئے کہ وہ مظاہرين کي حفاظت کے لئے اقدام کريں -
بيان ميں کہا گيا ہے بحريني حکام اعلانيہ طور پر يہ نہيں کہہ سکتے کہ وہ ملک کے کسي بھي حصے ميں عوام کو مظاہرے کرنے کي اجازت نہيں ديں گے - واضح رہے کہ بحريني وزارت داخلہ نے اپنے تيس اکتوبر کے بيان ميں کہا ہے کہ ملک کے کسي بھي حصے ميں ہر طرح کے مظاہروں پر پابندي عائد کردي گئي ہے -
بحريني وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسي بھي طرح کے مظاہرے کو آزادي بيان کے حق کے غلط استعمال سے تعبير کيا جائے گا - ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اسي طرح اپنے بيان ميں يہ بھي کہا ہے کہ بحريني حکومت کا يہ فيصلہ اجتماع اور بيان کي آزادي کے حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہے -
ايمنسٹي انٹرنيشنل کے ايک عہديدار نے کہا کہ اس طرح کي پابندياں سخت گير نوعيت کي ہيں - انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کرنا کسي بھي قوم کا بنيادي حق ہے اور ہم اميد کرتے ہيں منامہ کي حکومت اپنے فيصلے پر جلد سے جلد نظر ثاني کرے گي - واضح رہے کہ بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے اس ملک کے عوام حکومت کے خلاف پرامن تحريک چلارہے ہيں جس کے دوران بحريني اور سعودي سيکورٹي فورس اور فوجيوں نے سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد اور زخمي کرديا ہے جبکہ بڑي تعداد ميں بحريني شہريوں کو جيلوں ميں بند کرديا ہے -
بحريني عوام نے آل خليفہ حکومت کے ان مظالم کے باجوود اپنے مظاہرے جاري رکھے اوران کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپنا احتجاج جاري رکھيں گے
.......
/169